بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی کار میں آگ بھڑک اٹھی

Indian social media influencer's Lamborghini car worth Rs 100 million catches fire

بھارتی شہر بنگلور میں ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی ایونٹاڈور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجیو، جو نیما منے مگا سنجو کے نام سے جانے جاتے ہیں، کی گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاہم، سنجیو نے وضاحت دی ہے کہ آگ سے گاڑی کو صرف معمولی نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ سنجیو انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور لگژری کارز اور سونے کے زیورات کی نمائش کے باعث کافی مقبول ہیں۔

READ  سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ، آئندہ ہفتے سکھر بیراج پر 11 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پہنچنے کا امکان ہے, این ڈی ایم اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں