آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں ہونے والا دورہ پاکستان ملتوی

Ireland cricket team's September tour of Pakistan postponed

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں پاکستان کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے باہمی اتفاق رائے سے وائٹ بال سیریز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بورڈز نے 2027 میں سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آئرلینڈ کو ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے، تاہم قومی ٹیم کے مصروف شیڈول کے باعث سیریز ملتوی کرنا پڑی۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد 9 سے 28 ستمبر تک ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

READ  سچن ٹنڈولکر نے بی سی سی آئی کے صدر بننے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں