اداکار شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے پر اداکارہ اروشی نے تنقید کا نشانہ بنایا

Actress Urvashi criticized actor Shah Rukh Khan for giving National Award

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلی بار ان کی فلم "جوان” پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملنے پر جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ملیالم اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ کویتا منورنجنی المعروف اروشی، جنہیں حال ہی میں فلم "الّوزکو” کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے، نے جیوری کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ایوارڈ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں 56 سالہ اروشی نے کہا کہ ساؤتھ کے ممتاز اداکار وجےراگھون کی شاندار اداکاری کے مقابلے میں شاہ رخ خان کو بہترین اداکار قرار دینا حیران کن ہے۔ ان کا کہنا تھا: "ہمیں یہ پوچھنے کا حق ہے کہ جیوری نے وجےراگھون اور شاہ رخ کی اداکاری کے درمیان کیا فرق محسوس کیا؟ ایک کو معاون اداکار اور دوسرے کو بہترین اداکار کیوں قرار دیا گیا؟ ہم بھی اس ملک کے ٹیکس دہندگان ہیں اور ایسے سوالات جائز ہیں۔”

اروشی نے مزید کہا کہ وجےراگھون سینما میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کی فلم نہ تو بڑے بجٹ کی تھی اور نہ ہی 250 دنوں پر محیط شوٹنگ والا کوئی بڑا پروجیکٹ، لیکن انہوں نے شاندار کام کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی 2023 میں ایک فلم میں وجےراگھون کے ساتھ کام کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن کام کی شدت کے باعث انہوں نے انکار کر دیا۔ "وجےراگھون صاحب، جو 73 سال کے ہیں، نے وہ سب کچھ جھیل کر شاندار اداکاری کی، ان کی کارکردگی کم از کم ایک خصوصی اعتراف کی مستحق تھی۔ محض معاون اداکار کا درجہ دینا افسوسناک ہے۔”

READ  نوجوان بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں