بہاولپور: گھریلو تنازع پر باپ نے بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

Bahawalpur: Father jumps into canal with daughter over domestic dispute

بہاولپور کے علاقے اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دونوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو کنٹرول کے مطابق نواحی علاقے ماموں آباد میں 28 سالہ شخص نے گھریلو تنازع کے باعث خودکشی کی نیت سے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ عباسیہ لنک کینال میں چھلانگ لگائی۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے نہر میں باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔

READ  کراچی: طلبہ سے ویپ برآمد ہونے پر اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں