امریکا میں ایک خاتون کے پالتو کتے نے سالگرہ کے موقع پر ایک منٹ میں 11 پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکن کھول کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ستھیا پریا ایسورن کے کتے ’جیری‘ نے اپنی چوتھی سالگرہ پر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا اور اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ستھیا پریا نے بتایا کہ جیری نے اس کارنامے کے لیے کوئی خصوصی مشق نہیں کی۔ یہ اس کی فطری صلاحیت ہے، اور جب بھی اسے بوتل دی جائے، وہ نہ صرف اس سے لطف اندوز ہوتا ہے بلکہ اسے کھولنے کا چیلنج بھی خود قبول کرتا ہے۔
ان کے مطابق جیری ہر کام میں خود کو آزمانا پسند کرتا ہے، اور جب کوئی ٹاسک دیا جائے تو وہ بخوبی اسے مکمل کر لیتا ہے۔





تبصرے بند ہیں