الٹرا پروسیسڈ غذائیں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو 41 فیصد تک بڑھا سکتی ہیں

Ultra-processed foods may increase lung cancer risk by 41 percent

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو تقریباً 41 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

اس تحقیق میں تقریباً 1 لاکھ 1 ہزار 700 امریکی بالغ افراد کا 12 سال تک ڈیٹا فالو کیا گیا، جن میں سے 1,706 افراد کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوا۔

نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ بڑی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے تھے، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 41 فیصد زیادہ پایا گیا، یہاں تک کہ تحقیق میں سگریٹ نوشی اور مجموعی غذائی معیار جیسے عوامل کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ بات واضح رہے کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، یعنی اس میں صرف تعلق کا مشاہدہ کیا گیا ہے، کوئی حتمی سبب ثابت نہیں کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ غذائی عادات بدل سکتی ہیں۔ اس تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ اشیاء میں کولڈ ڈرنکس، صنعتی اسنیکس، فوری تیار ہونے والے نوڈلز، فریز شدہ کھانے، پراسیسڈ گوشت، پیزا، کیک اور دیگر اسی قسم کی اشیاء شامل تھیں۔

ایسی غذائیں عام طور پر بہت زیادہ نمک، چکنائی، چینی اور مصنوعی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں، جبکہ ان میں پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیت بخش اجزاء کی مقدار کم ہوتی ہے۔

اسی موضوع پر ایک آسٹریلوی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ اگر روزمرہ خوراک میں 40 فیصد یا اس سے زیادہ الٹرا پروسیسڈ اشیاء شامل ہوں، تو سانس کی بیماریوں سے موت کا خطرہ 26 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

READ  سگریٹ نوشی کے صحت پر اثرات سے متعلق عوامی آگاہی، محققین کا اہم انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں