معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی نکاح کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس تقریب کی ایک تصویر گزشتہ شب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس سے ان کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہو گئی۔ اس جوڑے نے اب باقاعدہ طور پر ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔
آئمہ اور زین کو ماضی میں مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، اور کچھ عرصہ قبل دونوں نے اپنے تعلق کا اعلان انسٹاگرام پر بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔ منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ کو کئی بار زین احمد کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔






تبصرے بند ہیں