موسم خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز فیصل آباد میں اتار لی گئی

Flight operations affected due to bad weather

موسم خرابی کے باعث اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق موسم خرابی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں اتارا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو بھی اسلام آباد لینڈنگ میں دشواری ہے جس کے باعث غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

حکام کا مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے نجی ائیرلائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ کوالالمپور سے لاہور کے لیے غیرملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں ایک سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہے۔

READ  ایلون مسک کی کمپنی ’’اسٹار لنک‘‘ میں دوبارہ خرابی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں