رجنی کانت کے فلمی کیریئر کے 50 سال مکمل ہونے پر مداح نے 5 ہزار سے زائد تصاویر سے مندر سجایا

Rajinikanth's fan decorates temple with over 5,000 photos to mark 50 years of his film career

تامل فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے شوبز میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں، جس پر ان کے مداح بھرپور جوش و خروش سے جشن منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، مدورائی سے تعلق رکھنے والے رجنی کانت کے مداح، کارتک نامی نوجوان نے اداکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خاص انداز اپنایا۔ اس نے ’رجنی کانت مندر‘ کو 5,500 سے زائد تصاویر سے سجایا، تاکہ سپر اسٹار کے فلمی سفر کے 50 سال کا جشن منفرد انداز میں منایا جا سکے۔

اس ڈائی ہارٹ فین نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مندر میں موجود رجنی کانت کے مجسمے کو باقاعدہ عبادت کے طور پر غسل بھی دیا۔ یہ مندر چند سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا، جس میں اداکار کا 300 کلو وزنی مجسمہ نصب ہے، جو ان کے مداحوں کی جذباتی وابستگی اور بے مثال مقبولیت کی علامت بن چکا ہے۔

رجنی کانت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1975 میں کیا تھا اور آج، 74 سال کی عمر میں بھی، وہ تامل سینما کے سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اب تک وہ 100 سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

READ  معروف ترک اداکارہ 35 ویں سالگرہ کے اگلے دن اچانک چل بسیں، موت کی وجہ کیا بنی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں