تامل فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے شوبز میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں، جس پر ان کے مداح بھرپور جوش و خروش سے جشن منا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، مدورائی سے تعلق رکھنے والے رجنی کانت کے مداح، کارتک نامی نوجوان نے اداکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خاص انداز اپنایا۔ اس نے ’رجنی کانت مندر‘ کو 5,500 سے زائد تصاویر سے سجایا، تاکہ سپر اسٹار کے فلمی سفر کے 50 سال کا جشن منفرد انداز میں منایا جا سکے۔
اس ڈائی ہارٹ فین نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مندر میں موجود رجنی کانت کے مجسمے کو باقاعدہ عبادت کے طور پر غسل بھی دیا۔ یہ مندر چند سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا، جس میں اداکار کا 300 کلو وزنی مجسمہ نصب ہے، جو ان کے مداحوں کی جذباتی وابستگی اور بے مثال مقبولیت کی علامت بن چکا ہے۔
رجنی کانت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1975 میں کیا تھا اور آج، 74 سال کی عمر میں بھی، وہ تامل سینما کے سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اب تک وہ 100 سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔





تبصرے بند ہیں