کپل شرما کے کیفے پر پھر فائرنگ، بشنوئی گینگ کا اگلا نشانہ کون؟

Another firing at Kapil Sharma's cafe, who is the next target of the Bishnoi gang?

بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کیفے پر ایک ماہ کے اندر دوسرا بڑا حملہ ہوا ہے، جس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کرتے ہوئے مزید کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

یہ فائرنگ صبح تقریباً 4 بجکر 40 منٹ پر اس وقت ہوئی جب نامعلوم حملہ آوروں نے چلتی گاڑی سے کپل شرما کے "کیپس کیفے” پر 25 گولیاں چلائیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر کیفے کی کھڑکیاں اور عمارت بری طرح متاثر ہوئیں۔

کپل شرما اور ان کی اہلیہ کا یہ کیفے سرے، برٹش کولمبیا میں واقع ہے، جس کا افتتاح چند ہفتے قبل ہوا تھا۔ اس سے پہلے 10 جولائی کو بھی کیفے پر حملہ کیا گیا تھا، جب اندر عملہ موجود تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر گُرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلون اور لارنس بشنوئی گروپ نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں گولڈی ڈھلون نے کہا کہ ہم نے کپل شرما کو فون کیا لیکن جواب نہ ملنے پر یہ کارروائی کی، اور اگر اب بھی فون نہ اٹھایا تو اگلا حملہ جلد ہی ممبئی میں کیا جائے گا۔ اس واقعے کی مبینہ ویڈیو بھی آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

یاد رہے، گزشتہ ماہ کیفے کے افتتاح کے فوراً بعد ہی پہلی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ذمہ داری ہر جیت سنگھ نامی شخص نے قبول کرتے ہوئے کپل شرما سے ایک مبینہ متنازع بیان پر معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

READ  بھارتی فلم دھرندھر کے مشہور گانے سے متعلق دلچسپ انکشافات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں