تھرپارکر: آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد غبن کا انکشاف

Tharparkar: Embezzlement of over Rs. 150 million in funds for repair and maintenance of RO plants revealed

تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد ثابت ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دو ایگزیکٹیو انجینئرز کو برطرف کر دیا۔

ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے برطرفی کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خوردبرد شدہ رقم دونوں افسران سے واپس لی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہونے پر دونوں افسران کو سندھ سول سرونٹس رولز کے تحت سزا دی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع میں آر او پلانٹس کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا ہے۔

READ  کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں