یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر تنازعِ یوکرین کا کوئی بھی حل امن کے خلاف ہوگا، اور ملک اپنی زمین قابض قوتوں کے حوالے نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین امن کے حقیقی حل کے لیے تیار ہے، لیکن اس عمل میں یوکرین کو شامل کیے بغیر کوئی بھی معاہدہ امن کے منافی ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ ان کی پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں بھی ٹرمپ نے روسی صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ دیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے امریکا کو پیشکش کی ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے جنگ ختم کر دی جائے۔






تبصرے بند ہیں