اپنی زمین قابض قوتوں کے حوالے نہیں کریں گے, یوکرینی صدر

Ukrainian President: We will not hand over our land to the occupying forces

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر تنازعِ یوکرین کا کوئی بھی حل امن کے خلاف ہوگا، اور ملک اپنی زمین قابض قوتوں کے حوالے نہیں کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین امن کے حقیقی حل کے لیے تیار ہے، لیکن اس عمل میں یوکرین کو شامل کیے بغیر کوئی بھی معاہدہ امن کے منافی ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ ان کی پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں بھی ٹرمپ نے روسی صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے امریکا کو پیشکش کی ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے جنگ ختم کر دی جائے۔

READ  سابق کوچ مکی آرتھر بھی پی سی بی پر برس پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں