بھارت نے امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معطل کر دی

India suspends arms purchases from the US

بھارت نے امریکا سے نئے ہتھیار اور ہوائی جہاز خریدنے کا منصوبہ مؤخر کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اس منصوبے کے اعلان کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا واشنگٹن کا دورہ طے تھا، جو منسوخ کر دیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات میں مصروف تھے، اور امید تھی کہ اس مسئلے پر پیش رفت کے بعد دفاعی معاہدے پر بات آگے بڑھائی جا سکے گی۔

تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے مجوزہ معاہدے میں بھارتی بحریہ کے لیے چھ پی-81 جاسوس طیارے اور سپورٹ سسٹم کی خریداری بھی شامل تھی۔

بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ امریکا اور اس کے یورپی اتحادی روس سے اپنے مفاد کے لیے تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ دباؤ بھارت پر ڈالا جا رہا ہے۔

READ  ایران نے اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملےکا خدشہ ظاہر کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں