سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ کے اطراف کلیئرنس آپریشن کیا، جس میں مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر 33 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا اور فوری کارروائی کی۔
7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کا ایک بڑا گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش میں تھا۔






تبصرے بند ہیں