پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی

First Hajj flight from Pakistan to depart on April 18

حج پروازوں کا شیڈول سامنے آ گیا، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، عازمین کو اگلے ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں سے 1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا۔

حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔ جدہ کیلئے 4 مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، آخری حج پرواز21 مئی کو روانہ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 ، لاہور سے 104 ،کوئٹہ 18 ملتان 34 ، سیالکوٹ 26 ، فیصل آباد 23 اور سکھر سے 5 حج پروازیں جائیں گی۔

READ  کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں