شاد باغ کے علاقے میں ظالم باپ نے فائرنگ کرکے اپنے دو جواں سال بیٹوں کو زخمی کر دیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ملزم کو چند گھنٹوں میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی مبشر اعوان کہ سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے 12 سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی، بیوی نے شادی کر لی اور بچے اسی کے پاس رہائش پذیر تھے۔ واقعہ ذاتی رنجش کی شاخسانہ ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ملزم کی فائرنگ سے دو سگے بھائی علی حسن اور احمد رضا زخمی ہوئے۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق دونوں بھائیوں کی ٹانگ پر ایک ایک فائر لگا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے ملزم شہزاد لیاقت کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس افسر نے کہا کہ اقدام قتل کے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی، سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔





تبصرے بند ہیں