اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔ قرطبہ کی میئر جوزا مارا بلیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
جامع مسجد قرطبہ 8ویں صدی عیسوی میں تعمیر ہوئی تھی، اور مسلمانوں کی حکومت کے خاتمے کے بعد 16ویں صدی میں یہاں ایک چرچ بھی قائم کیا گیا۔ یہ مسجد اسلامی فنِ تعمیر کا شاندار نمونہ اور 1984ء سے یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ہے۔






تبصرے بند ہیں