پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل

Pakistan Football Federation Executive Committee meeting agenda finalized

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل کرلیا گیا۔

پی ایف ایف نے پندرہ نکاتی ایجنڈہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو بھیج دیا، جس میں فرنچائز لیگ، نئے اکاؤنٹس کا کھولنا اور جنرل سیکرٹری کی تقرری بھی شامل ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں صدر محسن گیلانی اراکین کو فیفا اور اے ایف سی سے ملاقات پر بریفننگ دیں گے، آذربایجان اور چین کی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدوں پر بھی اراکین کو بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے لوگو کا ڈیزائن بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا ، ایجنڈے میں فرنچائز لیگ، پریمیئر لیگ اور چیلنج کپ کے آغاز پر بات بھی شامل ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے بیک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ پی ایف ایف آئین کے مطابق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے بجٹ کی منظوری بھی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ہوگی۔

اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی سے ریکارڈ کی وصولی بھی ہوگی۔

READ  دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں