رونالڈو نے گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی

Ronaldo gets engaged to girlfriend Georgina Rodriguez

9 سال کے طویل رشتے کے بعد معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق، 31 سالہ جارجینا روڈریگز نے گزشتہ روز 40 سالہ رونالڈو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی انگلی میں بڑا سا ہیروں کا انگھوٹی نمایاں ہے۔ تصویر کے کیپشن میں جارجینا نے لکھا: "ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔”

یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے ایک گچی اسٹور میں پہلی ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، جہاں جارجینا ملازمت کر رہی تھیں۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ جارجینا، رونالڈو کے دیگر تین بچوں کی پرورش میں بھی شریک ہیں۔ 2022 میں دونوں کے نوزائیدہ جڑواں بچوں میں سے ایک بیٹے کا انتقال ہو گیا تھا۔

جارجینا کی منگنی کی انگوٹھی ایک اوول کٹ ہیرا ہے جو نفیس بینڈ میں جڑا ہوا ہے۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق، جیولری ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ پتھر 10 سے 15 کیرٹ وزنی ہے اور اس کی قیمت 10 سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔

READ  پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز، اسلام آباد کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں