بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کر دی ہے اور سلیکٹرز مضبوط ترین اسکواڈ تشکیل دینے کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے ممکنہ کھلاڑیوں پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان 19 یا 20 اگست کو متوقع ہے۔ اعلان سے قبل تمام کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس حاصل کی جائیں گی، اور بعض کھلاڑیوں کو زیرِ غور نہ لانے کا امکان ہے۔
یشسوی جیسوال، سائی سدھرسن اور کے ایل راہول ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر رہ سکتے ہیں، جبکہ ابھیشک شرما اور سنجو سیمسن کی شمولیت یقینی ہے۔ شبمن گل کے حوالے سے فیصلہ ان کی موجودہ فارم کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاپ آرڈر میں تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی نے سلیکشن کو پیچیدہ بنا دیا ہے، اور فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی شمولیت ان کی فٹنس پر منحصر ہوگی۔
ایشیاء کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، جہاں بھارت، پاکستان، عمان اور میزبان ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں۔






تبصرے بند ہیں