عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا

Court orders release of Shah Mehmood Qureshi in two May 9 cases

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کیا کہ اگر قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔

اسی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید قید بھگتنی ہوگی۔

تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ شاہ محمود قریشی دونوں مقدمات سے بری ہوگئے۔

READ  پنجاب میں مون سون کے 10ویں اسپیل کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں