پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے دسویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے
محکمہ کے مطابق 6 سے 9 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ بعض علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کا امکان راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں ہے۔
مزید کہا گیا کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال جاری ہے جبکہ بڑی بارشوں کے نتیجے میں شہروں کے ندی نالے بھی بپھر سکتے ہیں۔





تبصرے بند ہیں