بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

A team of doctors reached Adiala Jail for medical examination of PTI founder

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے 4 رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق ٹیم میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد علی عارف اور ڈاکٹر عامر سلیم شامل ہیں۔

یہ ٹیم عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے گی اور اپنی رپورٹ پمز اسپتال کو جمع کرائے گی۔

READ  نیچر سے دور ہوتی دنیا !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں