یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور نئے عزم کی تجدید کا دن ہے ,گورنر سندھ

Independence Day is a day of unity, sacrifice and renewal of new resolve, says Sindh Governor

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن اتحاد، قربانی اور نئے عزم کی یاد دہانی ہے۔

14 اگست کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، اور 10 مئی کے معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست کے بعد اس سال جشنِ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یکجہتی سے ہی ممکن ہے، اور یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنایا جائے گا۔

گورنر سندھ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا ملک ہے، اور 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔

READ  ترک صدر اردوان کا سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ، شہباز شریف اور محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں