وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا، بلوچستان کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جشنِ آزادی منایا، جبکہ چند حلقے ملک کو تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں اور ہماری روایات کو بے دردی سے نقصان پہنچاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم شہری شہید کیے جا رہے ہیں، جس کے خلاف سب کو متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں بدامنی اور بے چینی کی صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے تقریب میں ملی نغمہ پیش کرنے والے بچوں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔






تبصرے بند ہیں