چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں محنت کریں گے تاکہ ملک کا وقار بلند ہو۔
یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کے عہدیدار شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے بھی لگائے۔
چیف جسٹس نے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں 78 واں یومِ آزادی نصیب کیا، جو آزاد قوموں کی زندگی میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے وطن سے محبت کو قوم اور ملک کی بے لوث خدمت سے جوڑا اور کہا کہ تمام افواج اور جمہوری ادارے مضبوط ہیں اور ہم آئینی اداروں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ کھڑے ہیں۔






تبصرے بند ہیں