ہم ہر شعبے میں محنت کریں گے تاکہ ملک کا وقار بڑھایا جا سکے, چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

We will work hard in every field so that the country's prestige can be enhanced, Chief Justice Islamabad High Court

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں محنت کریں گے تاکہ ملک کا وقار بلند ہو۔

یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کے عہدیدار شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے بھی لگائے۔

چیف جسٹس نے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں 78 واں یومِ آزادی نصیب کیا، جو آزاد قوموں کی زندگی میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے وطن سے محبت کو قوم اور ملک کی بے لوث خدمت سے جوڑا اور کہا کہ تمام افواج اور جمہوری ادارے مضبوط ہیں اور ہم آئینی اداروں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ کھڑے ہیں۔

READ  پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں