سعودی قیادت کا پاکستان میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

Saudi leadership expresses regret over deaths caused by rain and floods in Pakistan

سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے نام تعزیتی پیغامات بھیجے، جن میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی گئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کی دعا بھی کی ہے۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 323 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع بونیر میں رپورٹ ہوئیں جہاں 209 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں 156 افراد زخمی ہوئے، 336 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 230 جزوی جبکہ 106 مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

READ  امریکا نے مشرق وسطی ممالک میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں