پراگ تیاگی نے سینے پر شفالی جری والا کا ٹیٹو بنوالیا

Prag Tyagi gets Shafali Jariwala tattooed on his chest

بھارتی اداکارہ شفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے ان کی یاد میں اپنے سینے پر ان کا ٹیٹو بنوالیا۔

’کانٹا لگا گرل‘ کے نام سے شہرت پانے والی شفالی کو دنیا سے رخصت ہوئے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، تاہم ان کے شوہر اب بھی گہرے غم میں مبتلا ہیں۔ پراگ نے اپنی بیوی کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے ان کا چہرہ اپنے سینے پر ٹیٹو کی صورت میں نقش کروا لیا۔

بھارتی ٹیٹو اسٹوڈیو کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں پراگ تیاگی کو ٹیٹو بنواتے دیکھا گیا، جس کے آخر میں ان کے سینے پر بنی شفالی کی تصویر سامنے آتی ہے۔ یہ منظر دیکھ کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی تبصرے کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے اسے سچا پیار قرار دیا جبکہ دوسرے نے لکھا کہ یہ بیوی کی محبت کا سب سے خوبصورت ثبوت ہے۔

پراگ اور شفالی انڈین ٹیلی ویژن کی مقبول جوڑیوں میں سے تھے۔ دونوں کی ملاقات دوستوں کے ذریعے ہوئی تھی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ شفالی کی وفات کے بعد پراگ اکثر انسٹاگرام پر ان کی یادیں اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں رکشا بندھن کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے پالتو کتے کو راکھی باندھ رہے تھے، کیونکہ یہ رسم ہر سال شفالی ادا کرتی تھیں۔

یاد رہے کہ شفالی جری والا نے 2002ء میں گانے "کانٹا لگا” کے ریمکس سے شہرت حاصل کی تھی، بعدازاں کچھ فلموں اور ریئلٹی شوز میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ وہ 27 جون 2025ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معمول کی دوائیوں کے ساتھ اینٹی ایجنگ انجیکشن لینے کے بعد ان کی طبیعت بگڑی تھی۔

READ  کراچی: چھینے گئے اور چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز جلد مالکان کو ملنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں