اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہائیکورٹ میں کیسز مقرر ہوں، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ وہ حقیقی آزادی تک تحریک جاری رکھیں گے اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 4 ملزمان کو 4،4 ماہ قید کی سزا سنائی۔ سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا پیش ہوئے۔
ملزمان نے عدالت میں اقبالی بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈرشپ کے اکسانے پر پُرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے، ساتھ ہی اپنی غربت کا ذکر کرتے ہوئے سزاؤں میں نرمی کی اپیل کی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ انجرا ضلع اٹک میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا۔






تبصرے بند ہیں