لاہور: زیادہ کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی 18 گاڑیاں تھانوں میں بند

18 vehicles of transport companies charging high fares detained in police stations

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصدکمی پر عملدرآمد کے لیے لاہور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے زیادہ کرا یہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی 18 گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں ۔

جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام اڈوں پرنئےکرائے نامےآویزاں کردیے گئے ہیں جب کہ نئے کرائے نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں میں 18 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

اس کے علاوہ 27 گاڑیوں کے چالان کرکے 2 لاکھ 56 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

READ  لاہور: بیدیاں روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں