ماں نے بیٹی کی جان بچانے کیلئے خود درخت کی شاخ تلے جان دے دی

The girl who caused a stir on TikTok in Egypt turned out to be a boy

برطانیہ کے علاقے بلیک برن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ مدیحہ کوثر شام کی سیر کے دوران گرتی ہوئی درخت کی شاخ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئیں۔ سانحے سے چند لمحے قبل انہوں نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو بچانے کے لیے خود کو قربان کر دیا۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق مدیحہ کوثر اپنی بیٹی، جو پش چیئر میں تھی، اور بھائی کے ساتھ وِٹن کنٹری پارک میں ٹہل رہی تھیں کہ اچانک ایک درخت ان کی جانب جھکنے لگا۔ مدیحہ نے فوری طور پر بیٹی کی پش چیئر کو زور سے دھکیل کر محفوظ جگہ پہنچایا مگر خود شاخ کے نیچے آ گئیں۔ ایمرجنسی ٹیم موقع پر پہنچی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ ان کے شوہر وسیم خان نو سالہ بیٹے کے ساتھ قریب ہی چل رہے تھے اور یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود بے بس رہے۔

READ  اے آئی انسانی کنٹرول میں نہ رہے تو اسکی ترقی کا فائدہ نہیں: سی ای او مائیکرو سافٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں