ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا

A case of monkeypox has been reported in the country

ملک میں منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض کی عمر 42 سال ہے اور وہ اٹک کا رہائشی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق مریض 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا، جہاں ایئرپورٹ پر عملے نے اس میں منکی پاکس کی علامات کی نشاندہی کی۔ مریض کو فوری طور پر پمز منتقل کیا گیا اور بعد ازاں گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کی مقامی منتقلی (لوکل ٹرانسمیشن) نہیں ہو رہی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوکل ٹرانسمیشن کے کیس سامنے آئے ہیں۔

READ  سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں