ملک میں منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض کی عمر 42 سال ہے اور وہ اٹک کا رہائشی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق مریض 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا، جہاں ایئرپورٹ پر عملے نے اس میں منکی پاکس کی علامات کی نشاندہی کی۔ مریض کو فوری طور پر پمز منتقل کیا گیا اور بعد ازاں گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کی مقامی منتقلی (لوکل ٹرانسمیشن) نہیں ہو رہی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوکل ٹرانسمیشن کے کیس سامنے آئے ہیں۔






تبصرے بند ہیں