بھارتی اپوزیشن حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی کی جعلی جمہوریت اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔
عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنا بی جے پی کا وتیرہ بن چکا ہے جب کہ بھارتی الیکشن کمیشن مودی کے مفادات کا محافظ بن گیا ہے۔ ووٹ چوری اور دھاندلی سے مودی سرکار برسر اقتدار آتی ہے، جس کی اپوزیشن جماعتوں نے جعلی مینڈیٹ کی قلعی کھول دی ہے۔انتخابی فہرستوں پر اٹھتےسوال دبانے کی کوشش پر اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق دہلی کانسٹی ٹیوشن کلب میں متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات دہرائے گئے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن پر جانبداری، ووٹ چوری اور احتساب سے بچنے کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانگریس اور سی پی ایم نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے حق میں جانب دار ہے۔ بہار میں خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر)کے دوران ووٹر لسٹ میں شفافیت نہ ہونے پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے۔






تبصرے بند ہیں