مظفر آباد: بھارتی ایجنسی کو جی پی ایس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں شخص گرفتار

Muzaffarabad: Man arrested for providing GPS information to Indian agency

مظفر آباد میں بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق راولاکوٹ سے ہے اور اس کے خلاف تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوسی کرتا رہا اور بھاری رقم کے عوض حساس ملکی راز دشمن ملک کو فراہم کیے۔

یاد رہے کہ 6 مئی کی شب بھارت نے مظفر آباد کی بلال مسجد کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جس سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔

READ  وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں