مظفر آباد میں بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق راولاکوٹ سے ہے اور اس کے خلاف تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوسی کرتا رہا اور بھاری رقم کے عوض حساس ملکی راز دشمن ملک کو فراہم کیے۔
یاد رہے کہ 6 مئی کی شب بھارت نے مظفر آباد کی بلال مسجد کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جس سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔






تبصرے بند ہیں