شادی شدہ شخص نے پرپوزل مسترد ہونے پر خاتون کو جھیل میں ڈوبا کر قتل کر دیا

Married man drowns woman in lake after proposal rejected

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شادی شدہ شخص نے پرپوزل مسترد کیے جانے پر خاتون کو کار سمیت جھیل میں دھکیل کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں 32 سالہ شویتا ڈوب کر ہلاک ہو گئی، جبکہ ملزم روی کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق شویتا اور روی کئی سال قبل ایک ہی دفتر میں ملازمت کے دوران ملے تھے۔ شویتا نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی اور والدین کے ساتھ رہتی تھی۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ روی گزشتہ کچھ ماہ سے شویتا پر رشتے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا اور اسے یقین دلاتا تھا کہ اس کے ہاں کہنے پر اپنی بیوی کو چھوڑ دے گا۔ تاہم، شویتا نے اس کی پیشکش مسترد کر دی۔

پولیس کے مطابق انکار پر مشتعل روی نے شویتا کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور چندانہلی جھیل میں کار سمیت ڈبو دیا۔ واقعے کے بعد وہ تیر کر باہر نکل آیا، مگر شویتا کار میں پھنس کر جاں بحق ہو گئی۔

ابتدائی طور پر روی نے پولیس کو بیان دیا کہ کار حادثاتی طور پر جھیل میں گر گئی اور وہ بمشکل اپنی جان بچا سکا، لیکن شویتا کو نہیں بچا پایا۔ تاہم، شویتا کے اہل خانہ کی شکایت پر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

READ  عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا بحال کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں