اکشے کمار اور ارشد وارثی بڑی مشکل میں پڑگئے، عدالت میں طلب

Akshay Kumar and Arshad Warsi get into big trouble, summoned to court

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی سمیت ہدایت کار سبھاش کپور کو عدالت نے طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کی سول عدالت نے یہ نوٹس فلم "’جولی ایل ایل بی‘” میں عدلیہ کی مبینہ توہین کے الزام پر جاری کیا ہے۔ عدالت نے تینوں کو 28 اکتوبر کو صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

یہ کارروائی وکیل واجد رحیم خان کی جانب سے دائر درخواست پر ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم میں بھارت کے قانونی نظام کا مذاق اڑایا گیا ہے اور عدالتی کارروائی کی توہین کی گئی ہے۔ درخواست میں وکیل کے پیشے کو منفی انداز میں دکھانے اور ججز کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔

ایڈووکیٹ واجد رحیم خان کا کہنا ہے کہ وکلا اور ججز کا احترام ضروری ہے، اسی لیے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم "’جولی ایل ایل بی 2‘” کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے، جو ستمبر 2025 میں ریلیز ہوگی۔

READ  مجتبیٰ خامنہ ای کا خلیجی ممالک کے حکمرانوں سے حقیقی دشمن کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں