بھارتی پنجابی فلموں کے مقبول کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مزاحیہ اداکار کو برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعہ کی صبح چل بسے۔ ان کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جن میں پنجابی فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔
ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ وہ اپنی منفرد کامیڈی کے انداز کی وجہ سے پنجابی فلم انڈسٹری کے ایک اہم ستون تھے۔
جسوندر سنگھ بھلا کے انتقال پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلمی شخصیات نے دُکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
واضح رہے کہ جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے متعدد سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ شامل ہیں۔






تبصرے بند ہیں