امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دیدی

Majority of Americans voted in favor of Palestinian statehood

امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دے دی۔

اپسوس کے سروے میں بڑی تعداد میں امریکی شہریوں نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دی۔

سروے کے مطابق 58 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

سروے میں 33 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

سروے کے دوران امید ظاہر کی گئی کہ اسرائیل اور حماس 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی کے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا، برطانیہ اور فرانس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور غزہ میں قحط کی صورتحال شدت اختیار کر رہی ہے۔

READ  تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں