جم کے مخالف 57 سالہ اکشے کمار نے اپنی سپر فٹنس کا راز بتا دیا

Gym-averse Akshay Kumar, 57, reveals the secret to his super fitness

بالی وڈ میں فٹنس کی بات آئے تو اکشے کمار فٹنس کیلئے اپنا ایک الگ معیار رکھتے ہیں، 57 سال کی عمر کے باوجود اکشے کی فلموں میں انرجی اور فائٹنگ سے مداح آج بھی ویسے بھی ہی محظوظ ہوتے ہیں جیسے ماضی میں ہوا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فٹنس کا راز ان کے اسٹنٹس اور صاف ستھری غذا سمیت شارٹ کٹس کے بجائے منظم زندگی میں ہے، حال ہی میں اکشے کی جانب سے اپنی فٹنس کا راز افشاں کیا گیا ہے۔

اکشے کی فٹنس کاراز
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں پر منحصر ہے: ہفتے میں ایک بار فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے ڈنر اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز۔

اکشے کمار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’وہ فٹ رہنے کیلئے ہر پیر کے دن فاسٹنگ کرتے ہیں، اس روز وہ پورا دن بھوکا رہتے ہیں، اتوار کو اپنی آخری غذا لیتے ہیں جس کے بعد پیر کا پورا دن بھوکا گزار کر منگل کے روز ہی کچھ کھاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے اپنا رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔‘

جلد کھانا کھانے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ انسان جسم کے تمام حصوں میں اگر اپنے معدے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے تو بیماریوں سے دور رہتا ہے، لہٰذا شام 6:30 تک رات کا کھانا کھالینا ضروری ہے کیونکہ اس طرح آپ کے کھانے کو ہضم ہونے کا وقت مل جاتا ہے، اور اگر آپ جلدی کھانا کھاکر رات 9 سے 10 بجے تک سو جاتے ہیں تو ایسی صورتحال میں آپ کا پیٹ بھی مکمل طور پر آرام کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔”

READ  سیلینا گومز پر سرمایہ کاروں کا فراڈ کا الزام، ذہنی صحت کے اسٹارٹ اپ پر مقدمہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں