کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کے ہلاک ہونے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل

Initial investigation into the death of two brothers due to electrocution in Shah Faisal area of ​​Karachi completed

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں منگل کو کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، جس کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کو حادثے میں ملوث نہیں پایا گیا۔ کرنٹ گھر میں نصب لوہے کی گرل اور گیٹ کے اندرونی تار سے آیا۔

واضح رہے کہ طوفانی بارش کے دوران ہونے والے اس حادثے کے بعد والد کی مدعیت میں تھانہ شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ناتھا خان گوٹھ کے علاقے میں 2 بھائی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، جن کی شناخت 21 سالہ مراد ولد سلطان اور 16 سالہ سراج ولد سلطان کے طور پر کی گئی ہے۔

READ  کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں