کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں منگل کو کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، جس کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کو حادثے میں ملوث نہیں پایا گیا۔ کرنٹ گھر میں نصب لوہے کی گرل اور گیٹ کے اندرونی تار سے آیا۔
واضح رہے کہ طوفانی بارش کے دوران ہونے والے اس حادثے کے بعد والد کی مدعیت میں تھانہ شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ناتھا خان گوٹھ کے علاقے میں 2 بھائی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، جن کی شناخت 21 سالہ مراد ولد سلطان اور 16 سالہ سراج ولد سلطان کے طور پر کی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں