سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق، یکم جنوری سے 25 اگست تک صوبے بھر میں ملیریا کے 1 لاکھ 16 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے کراچی میں 1,200 کیسز سامنے آئے ہیں۔
کراچی میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع ملیر رہا، جہاں سے 432 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق، حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 50 ہزار 499 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ سکھر ڈویژن سے 9 ہزار 263 اور لاڑکانہ ڈویژن سے 33 ہزار 333 کیسز سامنے آئے۔
اسی طرح، میرپورخاص ڈویژن میں 8 ہزار 943 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 13 ہزار 590 کیسز رپورٹ کیے گئے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال دماغی ملیریا (Cerebral Malaria) کے بھی 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔





تبصرے بند ہیں