چین کا پہلا چاند لینڈر ٹیسٹ کامیاب

China's first lunar lander test successful

بیجنگ: چین نے اپنا پہلا انسان بردار چاند مشن ’’لانیوے‘‘ کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا۔ یہ تجربہ ہیبئی صوبے میں ایسے مقام پر کیا گیا جو چاند جیسا ماحول رکھنے کے لیے خاص مٹی، پتھروں اور گڑھوں سے تیار کیا گیا تھا۔

چائنا مینڈ اسپیس (CMS) کے مطابق، یہ ایک پیچیدہ ٹیسٹ تھا جس میں لینڈر کے اترنے اور چڑھنے کے تمام مراحل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کامیابی کو انسان بردار چاند مشن کی تیاری کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

’’لانیوے‘‘، جس کا مطلب ہے "چاند کو گلے لگانا”، نہ صرف خلا بازوں کو چاند پر لے جائے گا بلکہ وہاں رہائش، توانائی اور ڈیٹا ٹرانسمیشن کا مرکز بھی بنے گا۔

چین کا منصوبہ ہے کہ 2030 سے پہلے خلا بازوں کو چاند پر اتارا جائے، جو کامیابی کی صورت میں امریکہ پر سبقت کا باعث ہوگا۔ ناسا بھی اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت 2026 میں انسانوں کو چاند کے گرد اور 2027 میں چاند پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں چین کئی بغیر خلا باز کے کامیاب مشن چاند پر بھیج چکا ہے، جن میں سے کچھ مٹی بھی واپس لائے۔ انہی کامیابیوں کی وجہ سے یورپ، امریکہ، پاکستان، تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک اور ادارے چین کے اسپیس پروگرام میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ چین اور روس 2035 تک چاند پر ایک بین الاقوامی تحقیقی اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں توانائی کے لیے نیوکلیئر ری ایکٹر بھی شامل ہوگا۔

READ  یو اے ای نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں