پرینیتی چوپڑا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Parineeti Chopra is expecting a little guest soon

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا جلد والدین بننے والے ہیں، ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

دونوں نے انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو یہ خوشخبری دی، جس پر لکھا تھا "3 = 1+1″۔ ساتھ ہی ایک اور تصویر میں پرینیتی اور راگھو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا: "ہماری چھوٹی سی کائنات راستے میں ہے، ہم بے حد شکر گزار ہیں۔”

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس اعلان پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ستمبر 2023 میں شادی کی تھی۔

READ  ملک بھر میں شدید سردی کی لہر،کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں