گوجرانوالہ میں ہیڈ قادر آباد کے قریب شگاف ڈالنے کی ابتدائی کارروائی انجام دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ہیڈ قادر آباد کے مقام پر شگاف ڈالنے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا گیا ہے۔
دریائے چناب کے خانکی ہیڈ ورکس پر شدید سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، دریائے چناب میں خانکی پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ ہیڈ ورکس کی ڈیزائن کردہ گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ شدید سیلابی ریلے کی وجہ سے ہیڈ ورکس کے ہائیڈرولک ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔





تبصرے بند ہیں